‏9 میں سے سبق 2 · 3 منٹ

‏سروس شامل کریں

‏اپائنٹمنٹ، کلاس اور کورس: ہر ایک کیا ہے، اور قیمت، وقت اور جگہیں جن سے کوئی سروس بک ہو سکتی ہے۔

  1. ‏سروسز ← نئی سروس

    ‏سروس ہر وہ چیز ہے جو لوگ بک کرتے ہیں۔ "نئی سروس" دبائیں، پھر نام کے ساتھ والے مینو سے اس کی قسم چنیں: اپائنٹمنٹ، کلاس یا کورس۔ یہ سب سے پہلے چنیں، کیونکہ باقی فارم اسی کے حساب سے بنتا ہے۔
  2. ‏سروس کی تفصیل

    ‏"سروس کی تفصیل" میں اس کا نام اور "کتنی دیر" لکھیں۔ اپائنٹمنٹ میں "اپائنٹمنٹس کے درمیان وقفہ" بھی رکھ سکتے ہیں: ایک کسٹمر کے بعد اگلے سے پہلے تیاری کا وقت، جس میں کوئی بکنگ نہیں کر سکتا۔
  3. ‏قیمت اور پیمنٹ

    ‏"قیمت اور پیمنٹ" میں "قیمت" لکھیں۔ کلاس میں "قیمت کس حساب سے" بتاتا ہے کہ یہ فی کس ہے یا فی بکنگ۔ "ایڈوانس" بتاتا ہے کہ بکنگ کنفرم کرنے کے لیے کتنا دینا ہے: کچھ نہیں، کچھ فیصد، مقررہ ایڈوانس یا پوری قیمت۔
  4. ‏جگہیں اور شیڈول

    ‏کلاس اور کورس میں "جگہیں اور شیڈول" ہوتا ہے: ہر تاریخ پر کتنے لوگ آ سکتے ہیں، اور ایک بکنگ میں زیادہ سے زیادہ کتنی جگہیں۔ اپائنٹمنٹ میں اس کی جگہ "اوقات اور بکنگ کا وقت" ہوتا ہے، اور اسے بک ہونے کے لیے "اسٹاف" میں کسی کا ہونا ضروری ہے۔ آپ تو پہلے سے ہیں: مالک شروع سے اسٹاف میں ہوتا ہے۔
  5. ‏"سیو کریں" دبائیں اور سروس آپ کے بکنگ پیج پر آ جائے گی؛ پھر Trazr آپ کو "تصویریں" پر لے جاتا ہے تاکہ آپ تصویر لگا سکیں۔ ابھی چھپا کر رکھنی ہے؟ سیکشنز کے نیچے "آپ کے بکنگ پیج پر نظر آئے" بند کر دیں (فون پر یہ "بکنگ کی سیٹنگز" میں "چھپی ہوئی" ہے)۔
  6. ‏سروس ← بکنگ کی سیٹنگز

    ‏سروس اب نہیں چلانی؟ "یہ سروس آرکائیو کریں" اسے آپ کے پیج سے ہٹا دیتا ہے اور ساری بکنگز ویسے ہی چلتی رہتی ہیں۔ ساتھ ہی "ڈیلیٹ کریں" بھی ہے، مگر صرف اس سروس کے لیے جسے کسی نے بک نہیں کیا۔

‏خود کر کے دیکھیں

‏اس سے Trazr کھلے گا۔ پہلے لاگ اِن کرنا ہوگا؛ جو نیا بزنس 31 مارچ 2027 تک شروع ہو، اسے دو مہینے مفت ملتے ہیں، کارڈ کی ضرورت نہیں۔

‏سروس شامل کریں

‏چھوٹا سا ٹیسٹ

‏2 چھوٹے سوال۔ ‏جواب چنیں، ٹریک بتا دے گا کہ کیسا رہا۔

1. ‏آپ ہفتے کے روز ایک ورکشاپ کرتے ہیں جس میں 10 جگہیں ہیں۔ یہ کس قسم کی سروس ہے؟
2. ‏کلاس میں کتنے لوگ آ سکتے ہیں، یہ کہاں لکھتے ہیں؟

‏Trazr میں خود کر کے دیکھیں، دو مہینے مفت

‏ہر سبق کا "خود کر کے دیکھیں" اصل پیج کھولتا ہے، اور ٹریک راستہ دکھاتا ہے۔

‏31 مارچ 2027 تک شروع کریں تو دو مہینے مفت · کارڈ کی ضرورت نہیں · اس کے بعد ‏⁦£5⁩ ماہانہ‏31 مارچ 2027 تک شروع کریں تو دو مہینے مفت · کارڈ کی ضرورت نہیں · اس کے بعد ‏Rs 1,500 ماہانہ‏31 مارچ 2027 تک شروع کریں تو دو مہینے مفت · کارڈ کی ضرورت نہیں · اس کے بعد ‏⁦$6⁩ ماہانہ